۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شیراز میں آنے والا المناک حادثہ

حوزہ/ شیراز میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے حوالے سے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امام جمعہ شیراز کے نام اپنے پیغام میں اس المناک حادثے سے دچار ہونے والے افراد کو تسلیت پیش کرتے ہوئے امداد رسانی کے کاموں میں تیزی اور دل جمعی سے انجام دینے کا تقاضا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجةالاسلام آقای دژکام امام‌ جمعه‌ محترم شیراز دامت‌توفیقاته

سلام اور احترام کے ساتھ،

شیراز میں آنے والے المناک  حادثے اور تباہ کن سیلاب جس میں ملک کے کئی عزیز افراد جاں بحق ہوئے ہیں، عید کے دنوں میں کئی خاندانوں کو اپنے عزیزوں سے بچھڑنے کا داغ سہنا پڑا ہے ، کئی افراد زخمی ہوئے اور اس سیلاب نے شہر میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچا ئی ہے۔ آپ جنابعالی سے تقاضا کرتا ہوں کہ میری طرف سے ان مصیبت زدہ خاندانوں کی خدمت میں اور اس حادثہ میں زخمی ہونےوالوں کی خدمت میں سلام اور تسلیت پیش کریں اور جہاں تک ممکن ہو ان کے غم میں مداوا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مصیبت کا جبران کرنے کی کوشش کریں، لوگوں کی مدد کریں، حکومتی اراکین کے ساتھ تعاون کریں اور امدادی کاموں میں مصروف افراد کو اپنے امور اور فریضہ کی ادائیگی میں تیزی اور جدیت کی تلقین کریں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای

26  مارچ، 2019

تبصرہ ارسال

You are replying to: .