۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ پاکستانی قوم ہمیشہ سے ایسے حالات و واقعات میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتی ہے اس وقت ہم سب کو ایک بڑے انسانی المیے اور اموات سے بچنے کے لیے اپنی کوششیں تیز تر کرنا ہونگیں بچے جوان مرد و خواتین سب اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مشکل وقت میں مدد کرنے کے لیے میدان میں اتریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی رہنما سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ بے آسرا و مصیبت زدہ سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر امداد کریں خطرناک سیلابی ریلوں نے گاوں دیہات اور بستیاں اجاڑ دیں اور ان کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹا دیا اقتدار و دولت کے نشے میں مست بے حس حکمرانوں کی نا اہلی نے عوام کو اس مصیبت اور آفت میں غرق کر دیا ہے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی کے ذمہ داران یہی حکمران ہیں جنہیں عوام کی تکلیف اور اذیت کا کوئی احساس نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ سے ایسے حالات و واقعات میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتی ہے اس وقت ہم سب کو ایک بڑے انسانی المیے اور اموات سے بچنے کے لیے اپنی کوششیں تیز تر کرنا ہونگیں بچے جوان مرد و خواتین سب اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مشکل وقت میں مدد کرنے کے لیے میدان میں اتریں۔

انہوں نے کہا دین اسلام کی تعلیمات اور حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آئمہ طاہرین علیھم السلام کی سیرت سے ہمیں یہی درس ملتا ھے کہ بلا تفریق مسلک و مذہب طبقات ستم رسیدہ و مشکل میں گھرے ہوے انسانوں کی مدد کی جاے ایک انسان کی جان بچانا کل انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ابتلا و آزمائش اور بے بسی کی اس گھڑی سے نجات کے لیے قادر مطلق ذاتِ پروردگار کے حضور استغاثہ کیا جاے اجتماعی طور پر دعائے جوشن کبیر اور دیگر دعائیں اور نماز پڑھیں اور خلوص دل سے دعا کریں کہ اللہ تعالی محمد و آل محمد (ص) کے طفیل ہماری قوم اور ہمارے وطن پر رحم فرمائے ۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .