حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الازہر یونیورسٹی کے چانسلر شیخ احمد الطیب نے شام کے وسیع علاقے میں پھیلی آگ کو کنٹرول کرنے کے لیے عرب ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک سے شام کی مدد کی اپیل کی ہے۔
شیخ الازہر نے کہا: شامیوں پر جو گزر رہی ہے اس پر ہمارے دل رنجیدہ ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے کیونکہ یہ آگ شام میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا رہی ہے۔
انہوں نے عرب ممالک اور دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں شام کی مدد کریں۔ انہوں نے خدا کے حضور شام میں امن و سکون کی قیام کے لیے دعا بھی کی۔
یاد رہے کہ کچھ مدت سے شام کے ساحلی علاقوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس کی وجہ سے جنگل اور طبیعی مقامات ویران ہو رہے ہیں۔