۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مرکزی دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج  حافظ بشیر حسین نجفی

حوزہ/ اس سال مجالس عزا کا اہتمام مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف اور طبی ماہرین کی ہدایات کی پابندی کے ساتھ منعقد کی جارہی ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ الحاج  حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق میں گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ماہ محرم الحرام کے عشرہ اولی میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی موجودگی میں مجالس سرکار سید الشھداء علیہ السلام کا سلسلہ طبی مراعات کے ساتھ جاری ہے۔

مجالس عزا کو خطیب اہلبیت ؑ حجۃ الاسلام سید حسن  بعاج خطاب کر رہے ہیں جس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف  کے اساتذہ و طلاب اس عظیم حسینی شعائر، مظلومیت حضرت امام حسین علیہ السلام کے احیاء اور اسے باقی رکھنے میں شرکت  فرمارہے ہیں تاکہ اہداف قیام حسینی و المناک واقعہ کربلاء کی یاد باقی رہے اور دنیا اس واقعہ کربلاء سے درس و عبرت و ہدایت حاصل کرتی رہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال مجالس عزا کا اہتمام مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف اور طبی ماہرین کی ہدایات کی پابندی کے ساتھ منعقد کی جارہی ہیں۔ 

ان مجالس کو مرکزی دفتر کے رسمی فیس بوک سے بھی نشر کیا جارہا تاکہ مومنین اپنے گھروں سے بھی ان مجالس حسینیہ سے کسب فیض کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .