۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مصری وزیر اوقاف

حوزہ/ مصر کے وزیر اوقاف محمد مختار جمعہ کا کہنا تھا کہ مصر کی بڑی مساجد میں قرآنی مراکز کھولے جارہے ہیں جہاں حفظ و قرائت قرآن ماہر علما اور ماہرین قرآن کی زیرنگرانی کورسز کراۓ جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مصر کے وزیر اوقاف محمد مختار جمعہ کا کہنا تھا کہ مصر کی بڑی مساجد میں قرآنی مراکز کھولے جارہے ہیں جہاں حفظ و قرائت قرآن ماہر علما اور ماہرین قرآن کی زیرنگرانی کورسز کراۓ جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ مساجد کو شدت پسند عناصر جو قرآنی مراکز کو اپنے مذموم مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں ان سے پاک اور محفوظ رکھیں گے تاکہ وہ بچوں سے غلط استفادہ نہ کریں۔

وزیر اوقاف کا مزید کہنا تھا کہ ان مراکز میں دو سالہ کورسز کرائیں گے جہاں سال اول میں ابتدائی تعلیمات اور حفظ و تجوید سکھائے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ سال دوم کو ان مراکز میں پروفیشنلز کورسز منعقد ہوں گے جہاں تجوید و قرآت کے اعلی دروس، تفسیر اور دیگر قرآنی علوم پڑھانے کا اہتمام ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .