۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
نظير عياد

حوزہ/ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے نظیر عیاد کو چار سال کے لیے مصر کا نیا مفتی مقرر کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازہر کی پیش کردہ تجویز کے بعد مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے "نظیر عیاد" کو چار سال کے لیے اس ملک کا نیا مفتی مقرر کر دیا۔

نظیر عیاد جامعۃ الازہر اسلامک اسٹڈیز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل، عقائد اور فلسفہ کے پروفیسر ہیں، مصر کے شمال میں واقع کفر الشیخ میں واقع الازہر ویمنز اسلامک اینڈ عربی اسٹڈیز کالج کی نائب صدر ہیں۔

عیاد نے الہیات، فلسفہ، منطق، فرق و مذاہب، تصوف اور بعض دیگر علوم اور موضوعات پر 30 سے زائد کتابیں لکھی ہیں۔

نظیر عیاد کو شوقی علام کی جگہ مقرر کیا گیا ہے جو کہ مارچ 2013 سے اب تک مصر کے مفتی تھے۔

مصری قانون کے مطابق ملک کے مفتی کی تقرری شیخ الازہر کے تجویز کردہ آپشن کو پیش کرنے کے بعد صدر مملکت کے ذریعہ کرتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .