۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مصر

حوزہ/مصری مساجد کے امام اور خطبا نے وزارت اوقاف سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بند قرآنی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مصری ائمه جماعات، خطباء، قراء و حفاظ کرام اور مدارس کے اساتذہ نے وزارت اوقاف اور وزیر اوقاف«مختار جمعه» سے ایک مشترکہ بیان میں قرآنی سرگرمیاں شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔

بیان میں وزیر اوقاف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ  قرآنی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ اعتدال پسندی کو عام کیا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا ہے: ھم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ایس او پیز کے ساتھ تمام قرآنی پیغامات کو دنیا تک پہنچانے کی اجازت دی جائے اور دعا ہے کہ کورونا کا دنیا سے خاتمہ ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .