۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ جواد ریاض از علمای الازهر

حوزہ/شیخ جواد ریاض نے «سیرت امام سجاد(ع) ، حفظ دین اور استکبار سے مقابلہ» ویبنار سے خطاب میں امام زین العابدین(ع) کے فضایل کو بیان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بین الاقوامی عاشورا فاونڈیشن کے تعاون سے سیرت امام سجاد(ع) پر لبنان میں آن لاین سیمینار منعقد کیا گیا جسمیں دنیا کے مختلف ممالک سے دانشوروں نے خطاب کیا۔

عاشورا فاونڈیشن کے ڈائریکٹرآیت‌الله محمدحسن اختری، نے امام سجاد(ع) کے افکار پر خطاب میں کہا: انسانی حقوق کا دستور اور صحیفه سجادیه امام کی یادگار سرمایے ہیں۔

انہوں نے امام سجاد(ع) کے دستورات کو رھنما قرار دیتے ہوئے کہا: انکی ہدایات پر چل کر دنیا سے ظلم و نا انصافی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

مجمع جهانی اهل بیت(ع) کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا: افسوس کے ساتھ کہ  آل سعود و آل خلیفه کے مظالم دفاع کے نام پر جاری ہیں جو تمام تر تعالیم ائمه اطهار(ع) اور بالخصوص تعلیمات امام سجاد(ع) کے برعکس ہیں۔

لبنان کے امت واحدہ مرکز کے سربراہ حجت‌الاسلام سیدفادی السید، نے امام سجاد(ع) کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام نے  بنی‌امیه کے اهل بیت(ع) پر مظالم کو خوبصورتی سے پیش کیا۔

الازھر یونیورسٹی کے استاد شیخ جواد ریاض نے  امام زین‌العابدین(ع) کے فضایل کو بیان کرتے ہوئے کہا: امام نے امر به معروف اور نهی از منکر کو معاشرے میں عام اور تربیت پر توجہ دی۔

امل تحریک کے شیخ حسن المصری، امام سجاد(ع) کی شان میں خوبصورت کلام پیش کیا۔

شیخ محمد الزعبی نے امام کے سیاسی اور اخلاقی خدمات پر روشنی ڈالی۔

سیمینار میں اسلام و مسیحی گفتگو کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اسقف آنٹوان ضو، نے بھی خطاب کیا:  انکا کہنا تھا کہ امام سجاد(ع) کا رویہ مسحیوں سے انتہائی مشفقانہ تھا اور انکی دعا اور اخلاقی دروس سب کو جذب کرتے تھے۔

ویبنیا میں آستانہ حسینی کے جمال شہرستانی نے اهل بیت(ع) بالخصوص امام سجاد(ع) کی سیرت پر کام کے حوالے سے کہا کہ کربلا میں حقوق امام سجاد(ع) اور صحیفه سجادیه کے حوالے سے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .