۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
احمد الطیب شیخ الازهر

حوزہ / شیخ الازہر احمد الطیب نے کہا: عراقی حکام کی جانب سے مجھے عراق کے دورے کی باقاعدہ دعوت کے جواب میں عنقریب میں عراق کے سفر پر روانہ ہوں گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الازہر یونیورسٹی کے چانسلر احمد الطیب نے کہا: میں عنقریب عراق کے سفر پر روانہ ہوں گا کیونکہ عراقی حکام کی جانب سے مجھے عراق کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

شیخ الازہر نے قاہرہ میں عراق کے سفیر "احمد نایف الدلیمی" سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: عراق نے دہشت گردوں کو شکست دی اور مختلف چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور عرب ممالک میں اپنا مقام بنانے کے لیے عراق نے بہت اچھے اقدامات کئے ہیں جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہر وہ اقدام کہ جو عراق کی وحدت، امن و امان اور استحکام کو ہدف قرار دے اس کے مقابلے میں ہم عراقیوں کے ساتھ ہیں۔

جناب احمد الطیب نے کہا: عراقی حکام کی جانب سے مجھے عراق کے دورے کی باقاعدہ دعوت کے جواب میں عنقریب میں عراق کے سفر پر روانہ ہوں گا۔

ادھر مصر میں عراق کے سفیر نے کہا: دہشت گردی اور تفرقہ سے مقابلہ کے لیے ہمیں "الازہر" کے تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ عراقی عوام اور مسلمانان عالم "الازہر" کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: حکومت اور عراقی ملت عراق کے درمیان وحدت، ہمسایہ ممالک اور عرب ممالک سے اچھے تعلقات، فقر، جہالت اور محرومی سے مقابلے اور اقتصادی ترقی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور تمام تر مشکلات کے باوجود ملت عراق کے اتحاد و وحدت کے بل بوتے پر دہشت گرد گروہ داعش کو اپنے ملک سے نکال باہر کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .