۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سید مقتدی صدر رهبر جریان صدر عراق

حوزہ/ الصدر پارٹی کے سربراہ سید مقتدی الصدر نے کہا کہ میں وطن عزیز کی باقیات کی حفاظت اور ملک کو بدعنوانوں سے بچانے کے لئے اگلے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق میں صدر پارٹی  کے رہنما،سید مقتدی الصدر نے کہا کہ میں وطن عزیز کی باقیات کی حفاظت اور ملک کو بدعنوانوں سے بچانے کے لئے اگلے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔

انہوں نے تمام عراقیوں سے وطن کی حمایت اور اتحاد و وحدت کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے عراق کو شام اور افغانستان میں تبدیل کرنے سے متعلق سختی سے انتباہ کیا۔

مقتدی الصدر نے بیان کیا کہ مجھے عراق کے بارے میں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس پر مصیبتوں،کرپٹ اور چوروں نے قبضہ کر لیا ہے اور اس میں تباہی،ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ باقی نہیں بچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے میری سرزمین،آپ میں جو آفات، بدعنوانی اور ظلم وستم موجود ہے اسے اب ختم یا کم نہیں کیا جاسکتا،ان سب نے آپ کو گھیرے میں لیا اور استعمال کیا ہے اور آپ کو نقصان پہنچایا۔ میں صرف آپ کو چاہتا ہوں اور میں ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتا ہوں۔وہ شریعت،عقل اور رواج کی رعایت نہیں کرتے ہیں اور صرف دولت،طاقت اور قدرت کی طلب ہے ،لیکن میں یہ سب نہیں چاہتا اور مجھے صرف وطن سے محبت ہے۔

صدر پارٹی کے رہنما نے ملت عراق سے مطالبہ کیا کہ وہ بدعنوانوں ، ہتھیار ڈالنے والوں اور تعلقات کو معمول پر لانے والوں کے خلاف عراق کی مدد کریں اور انہیں اپنا وطن بیچنے کے خلاف انتباہ کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ میں عراق میں رونما ہونے والے واقعات کے لئے اپنی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہوں گا،قوم کو ہتھیار ڈالنے کے مذموم اور شیطانی منصوبوں کا حصہ نہیں بنوں گا اورصرف خدا کے سامنے سر تسلیم خم کروں گا۔

آخر میں،سید مقتدی الصدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتخابات کامیابی کے ساتھ ہوں گے اور اہل افراد برسر اقتدار آئیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .