۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محمد البلداوی نماینده فراکسیون صادقون عراق

حوزہ/محمد بلداوی نے عراقی انتخابات میں غیر ملکی سفارتی خاص طور پر امریکی اور برطانوی سفارتخانے کی مداخلت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مداخلت سے انتخابات کے نتائج پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فتح الائنس عراق کے نمائندے محمد بلداوی نے عراقی انتخابات میں غیر ملکی سفارتی خاص طور پر امریکی اور برطانوی سفارتخانے کی مداخلت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مداخلت سے انتخابات کے نتائج پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت عراق کے تمام طبقات آئندہ کے انتخابات کو موجودہ سیاست میں تبدیلی،بحرانوں کا حل،عراق کی خودمختاری اور اقتصادی ترقی کی طرف ایک حرکت کے عنوان سے دیکھ رہے ہیں۔

فتح الائنس کے نمائندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں انتخابات میں غیر ملکی سفارتی اور امریکی اور برطانوی سفارتخانے کی مداخلت کی اطلاع ملی ہے،مزید کہا کہ یہ مسئلہ غیر قانونی اور غیر قابل قبول ہے۔

بلداوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر ملکی مداخلت اور کسی بھی سفارت خانے کی انتخابات کے معاملات میں شامل ہونے کی کوششوں کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے،کیونکہ عراقی اس انتخابات کے نتیجے میں ایک طاقتور حکومت کی تشکیل کے لئے امیدوار ہیں کہ جس کا مقصد گزشتہ غلطیوں کی اصلاح اور ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی ہے۔

آخر میں ، انہوں نے کہا کہ عراق کے آئندہ انتخابات،کرپشن اور اختلافات سے بالاتر ایک طاقتور حکومت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .