۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مجلس اعلای اسلامی عراق

حوزہ / مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے ترجمان نے کہا: عراق میں جدید حکومت کی تشکیل مقتدیٰ صدر اور اس کی پارٹی کے بغیر تشکیل نہیں پائے گی۔ انہوں نے کہا: تمام سیاسی پارٹیاں چاہتی ہیں کہ وہ حکومت کی تشکیل میں شریک ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے ترجمان "علی الدفاعی" نے کہا: عراق میں جدید حکومت کی تشکیل میں مقتدیٰ صدر اور اس کی پارٹی کے بغیر تشکیل نہیں پائے گی بلکہ تمام سیاسی پارٹیوں کی خواہش ہے کہ وہ عراق میں جدید حکومت کی تشکیل میں شریک ہوں۔

انہوں نے مزید کہا: مقتدیٰ صدر کا حکیمانہ اور ذمہ دارانہ مؤقف فتنے کے خاتمے کا سبب بنا ہے اور اختلافات سے باہر نکلنے کا واحد راستہ باہمی مفاہمت اور گفتگو ہے۔

الدفاعی نے آئندہ حکومت کی تشکیل کو بحران کے خاتمے کا واحد راستہ قرار دیتے ہوئے کہا: عراق میں سیاسی پارٹیوں کے درمیان ہماہنگی پیدا ہو گئی ہے اور آئندہ دنوں میں اہلسنت اور کردوں سے بھی حکومت کی تشکیل میں ہرگز نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Kanzul Zehra IN 05:42 - 2022/10/11
    0 0
    https://ur.hawzahnews.com/news/384555/%D8%AD%D8%B1%D9%85-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DB%81-%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%DB%8C-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D8%B6-%DA%A9%D9%88-%D8%B4%D9%81%D8%A7