۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مقتدی صدر

حوزہ / صدر تحریک کے رہنما سید مقتدیٰ صدر کے رشتہ داروں میں سے ایک فرد نے ان کی عراقی میدان میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہِ ترجمہ کی رپورٹ کے مطابق، صدر تحریک کے رہنما سید مقتدیٰ صدر کے رشتہ داروں میں سے ایک فرد نے ان کی عراقی میدان میں جلد واپسی کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے چند روز قبل ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: مقتدی صدر اگلے مرحلے میں ایک عوامی رہنما کے طور پر عراقی میدان میں واپس آئیں گے اور وہ اب سیاسی آدمی یا مخالف و معارض نہیں رہے، اس لیے صدر تحریک اب کسی بھی ایسے حکومتی تشکیل کی مخالفت کے لیے عوامی اقدامات کرے گی جو کوٹہ سسٹم کی واپسی کی کوشش کرے گی۔

مقتدی صدر کے اس قریبی شخص نے کہا: صدر اب کبھی بھی کسی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، لیکن وہ عراق میں کسی توافقی حکومت کی تشکیل اور پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے عوامی دباؤ ڈالنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ اکتوبر میں انتخابات کے انعقاد کے بعد سے مقتدیٰ صدر اور عراقی حکومتی سسٹم کے تشکیل دہندہ افراد کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Azamdar Haider rizvi IN 16:30 - 2022/09/02
    0 0
    sader ne Bahut achcha kia