۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سید ابراہیم رئیسی

حوزہ/ عوامی اجتماع سے خطاب میں صدر رئسیی نے کہا کہ تمام مذاہب اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ عالمی نجات دہندہ دنیا میں عدل و انصاف کو نافذ کرے گا، لیکن ہمارا عقیدہ ہے کہ یہ نجات دہندہ بقید حیات ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے جنوبی خراسان کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کے مبارک وجود پر ایمان در حقیقت توحید پر ایمان ہے، کیونکہ وہ پوری دنیا میں توحید کا پرچم بلند کریں گے۔انہوں نے اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ تمام مذاہب اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ عالمی نجات دہندہ دنیا میں عدل و انصاف کو نافذ کرے گا، لیکن ہمارا عقیدہ ہے کہ یہ نجات دہندہ بقید حیات ہے۔

صدر رئیسی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آج امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے، راہ مہدویت در اصل راہ عدل و انصاف ہے، جس کا ذکر مختلف احادیث آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل بیت عظام (ع) نے ہم سب کو خدا کی بندگی کی طرف دعوت دی، امام خمینی (رح) نے بھی ہمارے دور میں اس پرچم ہدایت کو بلند کیا، دنیا میں جب انتخابات کی بات کی جاتی ہے تو وہ اس مسئلے کو سیاسی تناظر میں دیکھتے ہیں لیکن امام خمینی (رح) عوامی رائے دہی پر گہرا یقین رکھتے تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ اور ماہرین کی کونسل کے انتخابات انتہائی اہم ہیں اور اس میں شرکت ایک عوامی حق بھی ہے اور فریضہ بھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ انتخابات کے نتیجے میں ایک ایسی مضبوط پارلیمنٹ تشکیل پائے گی جو عوامی حمایت کے ذریعے اپنے فرائض کی انجام دہی میں حکومت کی مدد کرے گی۔ آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ ملک کا مستقبل روشن ہے اور مجھے یقین ہے کہ حکومت کی کوششوں اور عوام کے تعاون سے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .