۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اسپین

حوزہ/ بغداد میں اسپین کے سفیر نے کہا ہے کہ عراقی عوام داعش کے خلاف جنگ میں حشد الشعبی کو اپنے لیے نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پوری یونین کے ایک رکن اسپین نے عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عراق سے اپنی افواج بلانے کے لیے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے اور گروہ داعش کے خلاف کامیابیوں میں رضا کار فورس حشد الشعبی کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

بغداد میں اسپین کے سفیر خوزہ اسکوبار نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہ غیر ملکی افواج کا انخلا عراق کا قومی فیصلہ ہے اور عراق کو ہر قسم کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں غیر ملکی افواج کے رہنے یا نہ رہنے کی متعلق فیصلہ کرنے کا حق حکومت عراق کو ہے اور اگر ہم سے کہا گیا کہ اپنی افواج عراق سے واپس بلا لیں تو ہم یہ سمجھتے ہوئے کہ اب ہماری ضرورت نہیں ہے ہم اپنی افواج واپس بلا لیں گے۔ اور اب تک ہم نے عراق کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں اس پر ہم خوش ہیں۔

عراق میں اسپین کے سفیر نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں عراقیوں کو فوج، پولیس اور حشد الشعبی کی جانفشانیوں پر فخر کرنا چاہیے۔اسکوبار نے کہا کہ عراقی، داعش کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور رضاکار فورس حشد الشعبی کو اپنے لیے نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .