۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام رئیسی

حوزہ/ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ اگر جانائز صیہونی حکومت کو معاشی نقصان پہنچایا جائے تو اس کے بہت سے جرائم رک سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ صیہونیوں کے مظالم کو روکنے کا عملی طریقہ یہ ہے کہ اس ناجائز حکومت کے ساتھ اقتصادی تعلقات منقطع کر دیا جائے، عراقی صدر عبداللطیف رشید کے ساتھ ملاقات میں ایرانی صدر نے صہیونی جرائم کو روکنے کے لیے یہ تجویز پیش کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے یہ بات عراق کے صدر سے الجزائر میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں مختلف سربراہان مملکت سے ملاقات کے دوران کہی ہے، اس ملاقات میں انہوں نے بعض اسلامی اور عرب ممالک کی جانب سے فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کے جرائم کو روکنے کا عملی طریقہ ان کے ساتھ تمام اقتصادی تعلقات کو توڑنا ہے، اگر اس ناجائز حکومت کے ساتھ تمام اقتصادی تعلقات کو توڑ دیا جائے تو اسے شدید نقصان پہنچے گا جس سے بہت سے جرائم رک جائیں گے۔

صہیونیوں کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے: ایرانی صدر

انہوں نے اپنے خطاب کے دوسرے حصے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ ایک مضبوط عراق کے حق میں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں، اس مقصد کے لیے دونوں قوموں کے نوجوانوں نے اپنا خون دیا ہے، ایران کے صدر کے مطابق عراق کے ساتھ ایران کے تعلقات اتنے مضبوط ہونے چاہئیں کہ ناجائز صیہونی حکومت بوکھلا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .