۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تعزیتی اجلاس بیاد محسن ملت

حوزہ/ ھئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام ۱۴ جنوری ۲۰۲۴ء کو شہر کراچی میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں ایک مجلس ترحیم اور تعزیتی اجتماع کا انتظام کیا گیا، جس میں علمائے کرام اور حوزات علمیہ کے طلاب سمیت عوام نے بھی بھر پور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام ۱۴ جنوری ۲۰۲۴ء کو شہر کراچی میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں ایک مجلس ترحیم اور تعزیتی اجتماع کا انتظام کیا گیا، جس میں علمائے کرام اور حوزات علمیہ کے طلاب سمیت عوام نے بھی بھر پور شرکت کی۔

شیخ محسن علی نجفی ؒ ایک عہد ساز شخصیت اور دور اندیش انسان تھے، علامہ شیخ غلام عباس رئیسی

تفصیلات کے مطابق، تعزیتی اجلاس کی ابتداء میں قرآن خوانی ہوئی، اس کے بعد مکتب علوم اسلامیہ کے مہتمم اعلیٰ اور مفسر قرآن حجۃ الاسلام شیخ صلاح الدین، حوزہ امام مہدی علیہ السلام کے پرنسپل حجت الاسلام شیخ محمد سلیم، ھیئت آئمہ مساجد کے صدر حجہ الاسلام شیخ محمد حسین رئیسی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما حجۃ الاسلام شیخ شبیر حسین لاکھانی، جامع مسجد نور ایمان کے پیش امام حجۃ الاسلام مرزا یوسف حسین، مسجد سید الشہدا ؑ کے پیش امام حجۃ الاسلام سید محمد رضا جعفری ،حجۃ اسلام مولانا نعیم الحسن سمیت دیگر علماء نے مرحوم و مغفور علامہ شیخ محسن علی نجفی کی دینی و قومی خدمات کو بیان کیا اور زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

شیخ محسن علی نجفی ؒ ایک عہد ساز شخصیت اور دور اندیش انسان تھے، علامہ شیخ غلام عباس رئیسی

مجلس عزا سے حوزہ علمیہ امام خمینی ؒ کے مہتمم اعلیٰ علامہ شیخ غلام عباس رئیسی صاحب نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی ہمہ جہت شخصیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کی گراں قدر قومی و مذہبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب بہت عقلمند انسان تھے۔ آپ وقت کے تقاضوں کو سمجھ کر قومی مسائل کو درک کرتے تھے اور ان معاملات میں راہ حل تلاش کرنے کے حوالے سے کم از کم میری نظر میں ایک بے مثال شخصیت تھے۔

شیخ محسن علی نجفی ؒ ایک عہد ساز شخصیت اور دور اندیش انسان تھے، علامہ شیخ غلام عباس رئیسی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .