۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
کراچی، جماعت اسلامی کا عظیم الشان غزہ ملین مارچ

حوزہ/ جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اور ”اہل فلسطین“ اور ”تحریک مزاحمت حماس“ سے یکجہتی اور اتحاد امت کے اظہار کیلئے کراچی کی شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”غزہ ملین مارچ“ ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے قائد اسماعیل ہنیہ کی جانب سے اسرائیل کی حالیہ دہشتگردی و جارحیت کے 100 دن ہونے پر دنیا بھر کے مسلمانوں سے احتجاج کرنے کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اور ”اہل فلسطین“ اور ”تحریک مزاحمت حماس“ سے یکجہتی اور اتحاد امت کے اظہار کیلئے کراچی کی شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”غزہ ملین مارچ“ ہوا۔

تصاویر دیکھیں:

اسرائیل کی حالیہ دہشتگردی و جارحیت کے 100 دن ہونے پر کراچی میں عظیم الشان غزہ ملین مارچ

جس میں شہر بھر سے لاکھوں مرد و خواتین اور مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔ مارچ میں علماء، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

غزہ ملین مارچ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ شکیل احمد، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، جماعت اسلامی منارٹی ونگ کراچی کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ، جے آئی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم یوسف ابدالی، سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم الزماں و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، منعم ظفر خان، مسلم پرویز، محمد اسحاق خان، نوید علی بیگ، سیف الدین ایڈوکیٹ، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ سید قنبر شاہ نقوی و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .