۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
پیام آیت‌الله العظمی مکارم شیرازی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے آیت اللہ محسن علی نجفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محسن علی نجفی کی رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

إنا لله وإنا إلیه راجعون

عالم ربانی، خادم دین محمدی حجۃ الاسلام والمسین شیخ محسن علی نجفی کی رحلت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

مرحوم نے پاکستان میں بے پناہ خدمات انجام دیں جس سے لوگ ہمیشہ مستفید ہوتے رہیں گے۔

میں اس بزرگ عالم دین کی وفات پر پاکستان کے شیعوں، علمائے کرام ، طلباء اور رشتہ داروں اور خاص طور پر مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہ الہی میں دعا گو ہوں کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .