۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله العظمی مکارم شیرازی

حوزہ / آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے آیت اللہ علی نکونام گلپایگانی(ره) کے انتقال پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا: حوزہ علمیہ میں ہزاروں طلباء کی تربیت آیت اللہ نیکونام کے نیک کاموں میں سے ایک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

آیت اللہ شیخ علی نکونام گلپایگانی(ره) کی وفات کی خبر انتہائی افسوس اور تکلیف کا باعث بنی۔ حوزہ علمیہ میں اس عالمِ ربانی کی سالہا سال کی کوششوں اور ہزاروں طلبہ اور شاگردوں کی تربیت ان کے نیک اعمال میں شامل ہے۔ جس کا اجر انشاء اللہ روز قیامت انہیں ملے گا۔

میں اس نقصان پر مرحوم کے شاگردوں، عقیدت مندوں اور خاص طور پر ان کے معزز خاندان والوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ مرحوم کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

والسلام علیکم و رحمة الله

قم ـ ناصر مکارم شیرازی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .