۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مکارم سبحانی

حوزہ / آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی کی اہلیہ کی رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی کی اہلیہ کی رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

حضور محترم حضرت آیت الله سبحانی دامت برکاته

آپ کی اہلیہ مومنہ، مرحومہ و مغفورہ کی رحلت کی افسوسناک خبر ملی۔

مرحومہ جو کہ خود تبریز کے علماء گھرانے کی فرد تھیں، دراز مدت تک (الہی راستے میں) آپ کے ساتھ بہت زیادہ زحمات برداشت کرتی رہیں اور صالح اور بہترین اولاد کی تربیت کی۔

میں اس دلسوز اور فرمانبردار بیوی کی غمناک رحلت پر آپ صدّیق و دوستِ مکرم، فرزندان اور تمام متعلقہ افراد کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے جنابعالی کے لئے طولِ عمر کی آرزو کرتا ہوں۔

خداوندعالم مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں بہشت میں اعلی مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر و اجر کثیر عطا فرمائے۔

قم؛ ناصر مکارم شیرازی

1 بهمن 1401 / 21 جنوری 2023ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .