۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
1

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید قاضی نیاز نقوی کی رحلت پر آیت اللہ جعفر سبحانی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام و المسلمین سید قاضی نیاز حسین نقوی کی رحلت پر آیت اللہ جعفر سبحانی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إنا لله و انا إلیه راجعون

عالم ربانی حجت الاسلام والمسلمین آقای حاج سید قاضی نیاز نقوی  رحمت الله علیه کی رحلت کی خبر کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ میں اس مصیبت پر علماء پاکستان، مرحوم کے پسماندگان اور خاندان بالخصوص ان کے بھائی آیت اللہ سید ریاض حسین نقوی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ خداوند عالم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمعیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

قم

جعفر سبحانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .