۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
صاحبزادہ حامد رضا

حوزہ/ رحمت للعالمین وحدت کانفرنس سے خطاب میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو درپیش عالمی مسائل پر او آئی سی کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ او آئی سی کا ایجنڈا امت مسلمہ کے مفادات کا دفاع نہیں بلکہ اپنی عیاشی کو تحفظ دینا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مسلکی تفریق سے بالاتر ہوکر ہی امت کہلایا جا سکتا ہے۔ امت کی تعریف کا تعین کرنے کے لیے اکثریتی رائے کو سامنے رکھنا ہوگا۔ مسلمانوں کو درپیش عالمی مسائل پر او آئی سی کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ او آئی سی کا ایجنڈا امت مسلمہ کے مفادات کا دفاع نہیں بلکہ اپنی عیاشی کو تحفظ دینا ہے۔ جو مسلم حکمران حرمت مصطفیٰ ۖ پر بولنے سے قاصر ہیں، انہیں امت مسلمہ نہیں کہا جا سکتا۔ جو اسلامی ملک ہماری مشکل میں ہمارے ساتھ نہیں کھڑا اسے برادر اسلامی ملک قرار نہیں دیا جا سکتا۔

فرانس میں آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ جسارت کرنے والے میکروں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ انسانوں کو قتل کرکے ان کے اعضاء سے پرفیوم بنانے والوں کے منہ سے انسانی حقوق کی باتیں مضحکہ خیز ہیں۔ فرانس کے واقعہ پر پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے۔ ہمیں فرانس کے سفیر کو واپس بھیجنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیئے۔ پاکستان میں ہولو کاسٹ پر تحقیق کے لیے یونیورسٹی میں اجازت دی جانی چاہیئے، تاکہ مغرب کو مقدسات کی گستاخی کا جواب دیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .