۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خواہر معصومہ جعفری

حوزہ/ خواہر معصومہ جعفری نے کہا کہ آج کل پوری دنیا میں کرونا کا موضوع زیر بحث ہے۔ اس کرونا کہ دور میں سوشل میڈیا کی طرف رجحان اور اسکا استعمال جیسے بڑھا ہے اس کے ساتھ ساتھ دشمنان اسلام کی جانب سے علم و دین اسلام کے خلاف سازشیں اور پروپیگنڈے بھی اسی سوشل میڈیا کہ پلیٹ فارم پر بڑھ گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پرنسپل جامعۃ الزہرا پاکستان خواہر معصومہ جعفری نے کہا کہ آج کل پوری دنیا میں کرونا کا موضوع زیر بحث ہے۔ اس کرونا کہ دور میں سوشل میڈیا کی طرف رجحان اور اسکا استعمال جیسے بڑھا ہے اس کے ساتھ ساتھ دشمنان اسلام کی جانب سے علم و دین اسلام کے خلاف سازشیں اور پروپیگنڈے بھی اسی سوشل میڈیا کہ پلیٹ فارم پر بڑھ گئے ہیں اور یہ دشمن کی سوچی سمجھی سازش ہے۔اس کے بر عکس ہمارے پاس بھی سوشل میڈیا کے استعمال کی زریعے معارفِ دین کے ترویج کے لیے بہترین فرصت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلبیت علیہ السّلام کو جب بھی موقع ملتا تھا، وہ بھی اسی موقع سے فایدہ اٹھاتے ہوئے معارف دین کی تبلیغ کرتے تھے۔اس لئے پر علماء و دانشمندان اسلام کو بھی اس موقع سے بہرہ مند ہونا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .