حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس پاکستان کے نائب صدر اور مہتم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی رحلت کی مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعۃ العلوم قم المقدس میں مرحوم کے خدمات اور کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے روح کی ایصال ثواب کیلئے مجلس فاتحہ خوانی اور تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس میں ایرانی اور پاکستانی علماء و طلاب کرام اور ایران کی علمی شخصیات و دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی اور جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی و ایرانی اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا۔