حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رحمت اللعالمین(ص) کی ولادت کے دن کی خوشی میں ملک کا قریہ قریہ، گلی گلی اور شہر شہر سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا۔
عید میلادالنبی کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
نماز فجر کے بعد مساجد میں امت مسلمہ میں باہمی اتحاد و اتفاق اور ملک کی خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور ملک بھر میں جلسے، جلوسوں اور محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
کوئٹہ شہر میں روایتی انداز میں وحدت اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی تھی اہل تشیع کی جانب سے میزان چوک اور ھزارہ ٹاون میں فروٹ اور شربت کی سبلیں لگائی گئی تھیں جہاں شیعہ علما اور اعلی شخصیات شریک تھیں۔