حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میلبورن آسٹریلیا میں ۱۲ ربیع الاول کو یوم ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے A1 TV نے ایک جشن اور مذاکرہ کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام کی میزبان یسری حسنین نے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوي امام جمعہ میلبورن سے وحدت امت اور تعلیمات سرور کائنات اور عہد حاضر میں امت کو در پیش مسائل کے تعلق سے سوالات کئے۔مولانا نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں مدلل اور مفصل جوابات دے کر پینل اور ناظرین کی معلومات میں اضافہ کیا اور کہا کہ تمام مسلمانوں کو رسول کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور پیغام رحمت للعالمین کو پوری دنیا میں عام کرنے پر زور دیا خصوصی طور پر مغرب میں رہنے والوں کی ذمہ داری دوسرے مسلمانوں کے مقابلے میں زیادہ ہے کیونکہ مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا مرکز مغرب ہے۔
لہذا اپنے بلند اخلاق اور کردار کے ذریعے ہم اسلام کا صحیح چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں آئیے ہم عہد کریں کہ رسول کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم عملی تبلیغ کریں جو زیادہ موثر ہوگی۔
پروگرام کا آغاز سید علی عباس رضوی نے نعت رسول مقبول ص پیش کر کے کیا پاکستان سے معروف نعت خوان شاذ خان نے لحن بلالی میں نعت پیش کی اس جشن میں آسٹریلیا کے معروف منقبت خوان مرتضی زیدی نے جشن کی رونقوں کو اپنی آواز سے دو بالا کر دیا۔