۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
جہاد تبیین ایک یقینی اور فوری فریضہ ہے 

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے طلاب کی جانب سے رہبر معظم کے ارشادات پر لبیک کہتے ہوئے جہاد تبیین کے موضوع پر ایک سلسلہ وار مذاکرہ علمی کا با قاعدہ آغاز کیا گیا ہے ۔اس پروگرام میں جہاد تبیین کو محور قرار دیتے ہوئے علمی،اعتقادی،سیاسی اور دیگر  موضوعات پر مذاکرہ علمی انعقاد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ قم کے طلاب کی جانب سے رہبر معظم کے ارشادات پر لبیک کہتے ہوئے جہاد تبیین کے موضوع پر ایک سلسلہ وار مذاکرہ علمی کا با قاعدہ آغاز کیا گیا ہے ۔اس پروگرام میں جہاد تبیین کو محور قرار دیتے ہوئے علمی،اعتقادی،سیاسی اور دیگر موضوعات پر مذاکرہ علمی انعقاد کیا جائے گا۔

حوزہ علمیہ قم میں رہنے والے طلاب سے اس پروگرام میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سلسلے کا یہ دوسرا پروگرام ہے جو روز بعثت 27 رجب المرجب کو منعقد ہوگا جس کی تفصیلات یہ ہیں؛

سلسلہ گفتگو جھاد تبیین و جشن بعثت و مذاکرہ علمی؛ جسمیں بطور مہمان خطاب کریں گے، مولانا سید زائر شاہ و مولانا جری حیدر۔ شعرائے کرام میں،مولانا سید احمد شہریار و مولانا سید سمیر جعفری نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔اور حالات حاضرہ پر تحلیل مولانا سید روح اللہ رضوی جنکا موضوع "روس اوکراین کشیدگی" ہے بیان کریں گے۔

پپروگرام 27 رجب المرجب بروز منگل ٹھیک 4:30 بجے عصر شروع ہو گا۔ بمقام؛ نیروگاه 18 متری قدس کوچہ 11 فرعی آخر سمت چپ پلاک79 (خمیه خدمت)

نوت: پروگرام اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوگا اور نماز مغرب اور افطار کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

جہاد تبیین ایک یقینی اور فوری فریضہ ہے 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .