۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
جہاد تبین

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے طلاب کی جانب سے رہبر معظم کے ارشادات پر لبیک کہتے ہوئے جہاد تبیین کے موضوع پر ایک سلسلہ وار مذاکرہ علمی کا با قاعدہ آغاز کیا گیا ہے ۔اس پروگرام میں جہاد تبیین کو محور قرار دیتے ہوئے علمی،اعتقادی،سیاسی اور دیگر موضوعات پر مذاکرہ علمی انعقاد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ قم کے طلاب کی جانب سے رہبر معظم کے ارشادات پر لبیک کہتے ہوئے جہاد تبیین کے موضوع پر ایک سلسلہ وار مذاکرہ علمی کا با قاعدہ آغاز کیا گیا ہے ۔اس پروگرام میں جہاد تبیین کو محور قرار دیتے ہوئے علمی،اعتقادی،سیاسی اور دیگر موضوعات پر مذاکرہ علمی انعقاد کیا جائے گا۔

حوزہ علمیہ قم میں رہنے والے علماء و طلاب سے اس پروگرام میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔ اس سلسلے کی تیسری نشست 15 شعبان المعظم بروز جمعہ منعقد ہوگی جس کی تفصیلات یہ ہیں۔

تیسری نشست سلسلہ گفتگو جھاد تبیین و جشن نیمه شعبان و مذاکرہ علمی جسکا موضوع " عصر غیبت میں اسلام کا سیاسی نظام" ہے۔جسمیں بطور مہمان مولانا سید زائر شاہ و مولانا سید ارتضی رضوی خطاب کریں گے۔ شعرائے کرام میں مولانا ہادی ولایتی و مولانا سید سمیر جعفری نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ "منبر اور جھاد تبیین کے تقاضے" کے عنوان سے مولانا سید یاور عباس زیدی گفتگو کریں گے۔

پروگرام 15 شعبان المعظم بروز جمعہ ٹھیک 4:30 بجے عصر شروع ہو گا۔ بمقام؛ نیروگاه 18 متری قدس کوچہ 11 فرعی آخر سمت چپ پلاک79 (خمیه خدمت)

نوت: پروگرام اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوگا اور نماز مغرب اور افطار کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .