۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
قم المقدسہ میں "جہاد تبیین ایک یقینی اور فوری فریضہ ہے" کے عنوان سے علمی نشست کا انعقاد

حوزہ/ مقررین نے جہادِ تبیین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر تاکید کہ آج علماء کی ایک اہم ترین ذمہ داری ہے کہ وہ جہادِ تبیین کے سلسلے میں اپنے وظائف کو انجام دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ قم کے طلاب کی جانب سے روز بعثت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر جہادِ تبیین کے سلسلے کی دوسری نشست منعقد ہوئی جس میں طلاب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سلسلہ وار گفتگو کی اس دوسری نشست کا موضوع "بعثت انبیا اور رسالت علماء" تھا ۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت سے کیا گیا جس کے بعد حالات حاضرہ کے موضوع پر روس اوکراین کشیدگی پر مولانا سید روح اللہ رضوی نے مختصر اور جامع تجزیہ پیش کیا۔

پروگرام کا دوسرا مرحلہ مذاکرہ علمی کی صورت میں منعقد ہوا جس میں میزبانی کے فرائض مولانا سید حیدر انقلابی نے انجام دیے جبکہ مہمان مقررین میں جناب مولانا جری حیدر اور مولانا سید زائر شاہ نے جہادِ تبیین کی محوریت پر بعثت انبیا اور رسالت علما پر سیر حاصل گفتگو کی ۔

مقررین نے جہادِ تبیین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر تاکید کہ آج علماء کی ایک اہم ترین ذمہ داری ہے کہ وہ جہادِ تبیین کے سلسلے میں اپنے وظائف کو انجام دیں۔

مذاکرہ علمی کا دوسرا مرحلہ سوال و جواب کی صورت میں جاری رہا جس میں سامعین طلاب کی جانب سے بھی مقررین سے جہادِ تبیین کے متعلق مختلف سوالات پوچھے گئے۔

پروگرام کے آخری مرحلے میں شاعر اہلبیت جناب مولانا سمیر جعفری صائب صاحب نے بعثت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مناسبت سے گلدستہ نعت پیش کیا۔

جہادِ تبیین کی سلسلہ وار نشست کا اختتام نماز مغرب کی اذان پر ہوا جس کی جماعت مولانا سید طالب حیدر نے کروائی جبکہ مہمان نوازی، افطاری سے کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سلسلے کی تیسری نشست ماہ شعبان میں منعقد ہوگی جس کی تفصیلات عنقریب اعلان کردی جائیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .