۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت السلام فدا علی حلیمی

حوزہ/ گروپ مطالعہ کی روش سنت حسنہ، احساس ذمہ داری، اپنی زمہ داری کو بہترین طریقہ سے انجام دینے کےلئے کوشش اور اپنے آپ کو نافع بنانے کا ایک مصداق ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه الامام الحسن المجتبی علیہ السلام قم المقدسہ میں طرح مطالعاتی آثار شہید مطہری رہ کے زیر اہتمام ایک بہترین علمی نشست "تجلیل و تقدیر از برگزیدگان طرح مطالعاتی آثار شهید مطهری ره" کے عنوان سے انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز برادر علی وقار نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا جبکہ برادر ذاکر اسدی نے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے حضور استغاثہ پیش کیا۔

پروگرام کے ابتداء میں حجت الاسلام شیخ مہدی علی کربلائی نے اس علمی نشست میں مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس گروپ مطالعہ کی روش کار اور اب تک انجام شدہ امور کے بارے میں مہمانان و مدعوین اور حاضرین کو ایک جامع اور مختصر گزارش بیان کیا۔

اس کے بعد علمی نشست کے خطیب اور مہمان، استاد حوزہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ فدا علی حلیمی کو اظہار خیال کی دعوت دی۔

استاد حلیمی نے طرح مطالعہ برگزار کنندگان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے گروھی مطالعہ کی روش کو سنت حسنہ، احساس ذمہ داری، اپنی زمہ داری کو بہترین طریقہ سے انجام دینے کےلئے کوشش اور اپنے آپ کو نافع بنانے کا ایک مصداق قرار دیا۔

استاد حلیمی نے اپنے خطاب میں مزید اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: طالب علم کا اولین فریضہ اور ذمہ داری درس و تدریس اور تعلیم و تعلم ہے اور شہید مطہری رہ کی اس قول کی طرف اشارہ کیا کہ جسمیں شھید والا مقام فرماتے ہیں کہ: وہ طالب علم جو چوبیس گھنٹوں میں سے بارہ گھنٹہ علمی مصروفیات میں مصروف نہیں ہوتا، اس پر طالب علم کا عنوان صدق نہیں آتا ہے۔

نشست کے آخر میں استاد حلیمی، اور دیگر مہمانان کے ہاتوں منظم طور پر شرکت کرنے والے برادران کو جوائز، مفید کتابوں اور لوح تقدیر سے نوازا گیا۔ اور آخر میں یہ علمی نشست، دعائے امام زمانہ عج کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .