۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
لکھنؤ؛ مہدوی سماج کلاسز کی تقریب تقسیم انعامات

حوزہ/ مرکز فقہ و فقاہت کی جانب سے رمضان المبارک میں شہر لکھنو میں مختلف مقامات پر دینی کلاسز مہدوی سماج کے عنوان سے منعقد ہوئے جسمیں تقریباً ۱۵۰۰ طلاب نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکز فقہ و فقاہت کی جانب سے رمضان المبارک میں شہر لکھنو میں مختلف مقامات پر دینی کلاسز مہدوی سماج کے عنوان سے منعقد ہوئے جسمیں تقریباً ۱۵۰۰ طلاب نے شرکت کی۔

آخر رمضان المبارک میں طلاب کا امتحان ہوا جس میں کامیاب طلاب کو اعزاز سے نوازنے کے لیے جلسہ تقسیم انعمات گذشتہ روز منعقد ہوا جیسکا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا مختلف سینٹر پر سے ہر سینٹر کے ۳ ممتاز طلبہ کو سند و انعام سے نوازا گیا۔

یتیم خانے نے منعقد کلاس میں محمد بہار حسن پہلی مقام، سیدہ ضیا رضوی دوسرا مقام، انما زہرا تیسرا مقام حاصل کیا، سرفراز گنج میں یزدان بتول پہلا مقام، اریبہ نقوی نے دوسرا مقام، خضرا نقوی نے تیسرا مقام حاصل کیا، رئیس منزل میں یاسمین رضوی نے پہلا مقام، رہنما رضوی نے دوسرا مقام، انامۃ فاطمہ نے تیسرا مقام حاصل کیا، اورینٹل اسکول میں ضیاء بانو نے پہلا مقام، الیزا حسین نے دوسرا مقام، شہزاد میرزا نے تیسرا مقام حاصل کیا، حیدری امام بارگاہ میں یاسمین زہرا نے پہلا مقام فضا فاطمہ نے دوسرا مقام حاصل کیا،چھوٹا امام بارگاہ میں طالب سید نے پہلا مقام، صلح فاطمہ نے دوسرا مقام، خیرونسا نے تیسرا مقام حاصل کیا،عباس پلس میں فرحین فاطمہ نے پہلا مقام، ارم فاطمہ نے دوسرا مقام، سنا فاطمہ نے تیسرا مقام حاصل کیا، کربلا دیانت الدولہ میں وجہ فاطمہ نے پہلا مقام، شبو بانو نے دوسرا مقام، ابہا حسین نے تیسرا مقام حاصل کیا اسکے علاوہ تمام سینٹر میں شازیہ فاطمہ نے ممتاز آئی۔دو طلاب کا کربلا کا قراء اور ایک عمرہ کا نکلا گیا۔

تقریب میں مولانا رضا حسین، مولانا حیدر عباس، مولانا مصطفیٰ خان، مولانا شہید حسین ، مولانا عظیم باقری، مولانا منہال، مولانا سیراج، مولانا کلب عابد خاں، مولانا محمد علی رضوی، مولانا سعید الحسن ، مولانا سبط محمد وغیرہ نے شرکت کی، ان کلاسز میں مولانا محمد عابدی ، مولانا ابو الفضل، مولانا گلریز مہدی نے اہم کردار نبھایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .