۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
کرگل قرآنی مقابلہ

حوزہ/ بسیج روحانیون نے شدید سردی کے باوجود مختلف مراحل میں ضلع بھر میں قائم دارالقرآن کے بچوں کے مابین قرائت و ترتیل کے مقابلوں کا شاندار اہتمام کیا تھا۔ جس کے تحت لڑکوں کو قرائت کے زمرے میں جبکہ لڑکیوں کو ترتیل کے زمرے میں اپنے قابلیتوں کو آزمانے کا بھر پور موقع دیا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بسیج روحانیون آئی کے ایم ٹی کرگل کے زیر اہتمام طالبات کے قرانی مقابلہ کے آخری دن پر عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے شعبہ بسیج روحانیون کی جانب سےعشرہ فجر کی مناسبت پر پچھلے کئی ہفتوں سے جاری دسواں بین المکاتب قرانی مقابلہ ۹ فروری کو اپنے اختتام پر پہنچا۔

تصویری جھلکیاں: کرگل میں عظیم الشان قرآنی مقابلہ کا انعقاد

اس سے پہلے بسیج روحانیون نے شدید سردی کے باوجود مختلف مراحل میں ضلع بھر میں قائم دارالقرآن کے بچوں کے مابین قرائت و ترتیل کے مقابلوں کا شاندار اہتمام کیا تھا۔ جس کے تحت لڑکوں کو قرائت کے زمرے میں جبکہ لڑکیوں کو ترتیل کے زمرے میں اپنے قابلیتوں کو آزمانے کا بھر پور موقع دیا گیا تھا۔

اس مرحلے میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مرکزی مقابلہ میں شرکت کا موقع دیا گیا تھا۔ اس سلسلے کے تحت مورخہ ۹ فروری کو طالبات کے فائنل مقابلہ امام خمینی ٹاور کے کنونشن ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں تیس مختلف دارالقرآن کے طالبات نے شرکت کی۔ اس مقابلہ میں دارالقرآن المصطفیٰ بیمبٹ دراس سے حصہ لینے والی طالبہ ام کلثوم بنت مرتضیٰ علی نے ترتیل میں 50 میں سے 48 نمبر لیکر پہلا مقام اور دارالقرآن ابن سینا باغ خمینی سے حصہ لینے والی طالبہ زینب کبریٰ بنت محمد حنیف نے 50 میں سے 47 نمبر لیکردوسرا مقام اور اسی طرح دارالقرآن شہید رجائی شلکچے سے حصہ لینے والی طالبہ فاطمہ بتول بنت مولانا سجاد کلیم نے 50 میں سے 46 نمبر لیکر تیسرا مقام حاصل کیا۔

اس سربلندی اور کامیابی پر بسیج روحانیون آی-کے-ایم-ٹی نے پوزیشن حاصل کرنے والی عزیز طالبات اور ان کے والدین محترم اور اہالیان دراس، باغ خمینی، شلکچے اور دارالقرآن کے تمام اساتذہ کرام، طلاب و طالبات، بالخصوص مکتب میں محنت کش کمیٹی ممبران کی خدمت میں مبارکباد پیش کیا ہے۔

بسیج روحانیون کے زیر اہتمام خطہ لداخ میں ستر سے زائد دارالقرآن و مکاتب فعال طریقے سے کام کررہے ہیں جن میں تین ہزار سے زیادہ طلباء و طالبات کو قرآن و عترت کے دامن سے متمسک رہنے کا عظیم موقع فراہم ہورہا ہے۔

بسیج روحانیون آئی کے ایم ٹی نے اس موقع پر تعاون کرنے والے افراد ، مکاتب کے کمیٹیوں، میڈیا اور اداروں کا اس مشن کو کامیاب کرنے میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .