۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مجمع روحانیون کرگل

حوزہ/ مجمع روحانیون کرگل و لیہ مقیم قم المقدسہ کی نگراں کمیٹی کے صدر حجت الاسلام سید علی موسوی صاحب نے مجمع روحانیون کے منتخب صدر حجت الاسلام سید جمال موسوی کی صدارت کا با ضابطہ اعلان کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بتاریخ 12رجب المرجب بمطابق 14 فروری 2022، مجمع روحانیون کرگل و لیہ مقیم قم المقدسہ کے تیرہویں صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں حجت الاسلام سید جمال موسوی اور حجت الاسلام شیخ اسحاق حکیمی صدارتی امیدوار کے طور پر کھڑے ہوئے ۔ اس انتخابات میں منطقہ کرگل و لیہ ہندوستان کے علماء اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ جس کے نتیجہ میں دو امیدواروں میں سے سید جمال موسوی نے زیادہ ووٹ حاصل کر کئے اور صدر کے طور پر انتخاب کئے گئے۔

مجمع روحانیون کرگل و لیہ کی نگراں کمیٹی کے صدر حجت الاسلام سید علی موسوی صاحب نے مجمع روحانیون کے منتخب صدر حجت الاسلام سید جمال موسوی کی صدارت کا با ضابطہ اعلان کیا ۔

یاد رہے کی اس انتخابات کے انتظامات کی ذمہ داری مجمع روحانیون کی نگراں کمیٹی کے ذمہ ہوتا ہے جسے اس کمیٹی نے اس بار بھی بخوبی انجام دیا اور انتخابات کو اختتام تک پہنچایا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .