۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کرگل جشن مولود کعبہ

حوزہ/ محفل میں مشہور شینا شاعر جناب احمد جوان اور معروف پرگی شاعر جناب فدا حسین فدا نے مہمان شعراء کی حیثیت سے کلام پیش کئےجب کہ بزم ادب سے تعلق رکھنے والے بہت سے شعرائے کرام نے امام علی علیہ السلام کی شان میں بلتی،پرگی ، شینا اور اردو زبانوں میں خوبصورت اشعار پیش کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم علی علیہ السلام کے حوالے سے "باب العلم و منہج الولایۃ" کے عنوان سے امام خمینیؒ میموریل ٹرسٹ کرگل شعبہ بزم ادب کی جانب سے بُرج خمینی کے کنوینشن ہال میں مورخہ ٢٠ فروری ٢٠٢٢ ء بروز اتوار ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔۔

تصویری جھلکیاں: کرگل میں "باب العلم و منہج الولایۃ" کے عنوان سےعظیم الشان جشن کا انعقاد

محفل کا آغاز حجت الاسلام شیخ خادم نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، حجت الاسلام والمسلمین شیخ صادق رجائی موسسہ یاد بود امام خمینی کرگل لداخ کے سربراپ نے صدر محفل کی حیثیت سے محفل میں شرکت کی، اس محفل میں مشہور شینا شاعر جناب احمد جوان اور معروف پرگی شاعر جناب فدا حسین فدا نے مہمان شعراء کی حیثیت سے کلام پیش کئےجب کہ بزم ادب سے تعلق رکھنے والے بہت سے شعرائے کرام نے امام المتقین،مولود کعبہ،فاتح خیبر ،شیر خدا، مولیٰ علی علیہ السلام کی شان میں بلتی،پرگی ، شینا اور اردو زبانوں میں خوبصورت اشعار پیش کئے۔

حجت الاسلام والمسلمین جناب شیخ صادق رجائی نے صدارتی خطبے میں معاشرے میں فروغ ادب پر زور دیا۔ موصوف نے کہا کہ ایک اچھا شاعر اپنی شاعرانہ صلاحیتوں سے معاشرے میں خوشگوار تبدیلیاں لا سکتا ہے۔بعد میں دعائیہ کلمات کے ساتھ موصوف نے اپنی تقریر ختم کی۔

وایس چیرمین بزم ادب آی کے ایم ٹی جناب محمد علی نوشین نے آخر میں حاضرین کا شکریہ پیش کیا، محفل میں مشہور شینا شاعر ،ادیب اور براڈکاسٹر جناب مختار زاہد کرکتی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .