۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
شیخ اعجاز شریفی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اعجاز شریفی آیندہ دو سال کے لیے موسسہ یاد بود امام خمینی رہ شعبہ قم ایران کے صدر (Chairman )منتخب ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدارتی انتخابات 11 مارچ 2024 پیر کے دن دفتر موسسہ شعبہ قم ایران میں برگزار ہوا ۔اس انتخابات میں 84 فیصد اعضاء نے شرکت کیا گیا۔

موجودہ انتخابات میں مہمان خصوصی، موسسہ امام خمینی کرگل کے نگران کونسل ممبر حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین لطفی ،executive body کے رکن بابو علی صاحب، سابق کونسلر سید ارمان صاحب اور انجمن صاحب الزمان کے سابقہ مشیر اعلی حجت الاسلام شیخ انور شرف الدین موجود تھے۔

تصاویر دیکھیں:

موسسہ امام خمینی رہ شعبہ قم ایران کا صدارتی انتخابات؛ شیخ اعجاز شریفی صدر منتخب ہوگئے

موسسه کے الیکشن کمیٹی کے اعداد وشمار کے مطابق کل 53 اعضاء تھے۔ ان میں سے 6 اعضاء موسسہ امام خمینی رہ شعبہ اصفہان تھے ، ووٹنگ کا سلسلہ رات 8 بجے تک چلتا رہا اور 45 اعضای نے اس الیکشن میں حصہ لیا۔

یاد رہے صدر کے لیے کلا 4 امیدوار میدان تھے ۔ اور آخر میں ووٹوں کی اکثریت سے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اعجاز شریفی آیندہ دو سال کے لیے موسسہ یاد بود امام خمینی رہ شعبہ قم ایران کے صدر (Chairman )منتخب ہو گئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .