حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی انقلابِ اسلامی ایران، بت شکن عصر امام راحل خمینی کبیر ؒ کی پینتیس وین برسی کی مناسبت سے انجمنِ صاحب الزمان کے زیر اہتمام ”معاشرہ سازی میں خواتین کا کردار“ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق، انجمنِ صاحب الزمان لداخ کی جانب سے مصلّی مہدیہ کوثر سانکو میں خواہران کےلئے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقے کی کثیر تعداد میں خواتین کے علاؤہ اطراف کے اسکولوں کی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
اس نشست سے ہندوستان کے معروف عالم دین مولانا اختر عباس جون نے خطاب کیا اور معاشرہ سازی میں خواتین کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔