۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انجمنِ صاحب الزمان کرگل

حوزہ/ شب برات کے سلسلے میں سورو ویلی کارگل ہندوستان کے مختلف مقامات پر لوگوں نے چراغان اور امام عصر علیہ السّلام کے ظہور کے لئے رات بھر دعا اور محفل کا عظیم الشان انعقاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سورو ویلی میں ولادتِ باسعادت حضرت امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے موقع پر سیب سے بڑی محفل انجمنِ صاحب الزمان کرگل لداخ ہندوستان کے زیر اہتمام سانکوہ اور تیسور میں بڑے جوش وخروش سے منائی گئی۔

کارگل لداخ میں شب برات اور منجی عالم بشریت کی ولادت کی مناسبت سے محفل دعا و شب بیداری کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق، جامع مسجد تیسور میں بسیج بقیہ اللّٰہ انجمنِ صاحب الزمان، پرنٹی پانی کھر اور کوچک کے جوانوں نے بہت بڑی محفل کا انعقاد کیا، جس کی صدارت محمد علی ٹیچر اور اخون عنایت کر رہے تھے۔

محفل کی صدرات انجمنِ صاحب الزمان کے سرپرست اعلٰی اغا سید محمد رضوی المعروف مگی عود کر رہے تھے۔

کارگل لداخ میں شب برات اور منجی عالم بشریت کی ولادت کی مناسبت سے محفل دعا و شب بیداری کا انعقاد

محفل کا آغاز حدیث کساء شریف اور تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

مختلف نعت خوان حضرات نے ولادتِ باسعادت حضرت امام مہدی علیہ السّلام کی مناسبت سے گلہائے عقیدت پیش کئے، جبکہ آخوند مہدی نے فارسی شاعری بیش کی۔
حجت الاسلام شیخ ہادی افقہی نے امام عصر علیہ السّلام کے ظہور پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

صدر محفل نے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے انتظار پر مفضل روشنی ڈالی اور کہا کہ اے ساکن غیبت: تیری غیبت دنیا کے ہر حصے میں تیری موجودگی کی علامت ہے، تو وہ روشنی ہے جو درخشاں ہے اور تو وہ حقیقت ہے جو پردہ مشیت میں رہ کر بھی اہل عشق و معرفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل ختم ہوئی اور دار ثقلین مکاتب کے پچوں کو نعت اور قرآن خونی کے مقابلوں میں شرکت پر انعامات سے نوازا گیا۔

کارگل لداخ میں شب برات اور منجی عالم بشریت کی ولادت کی مناسبت سے محفل دعا و شب بیداری کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .