۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمنِ صاحب الزمان لداخ

حوزہ/ عید مبعث کی مناسبت سے تحصیل سورو لداخ ہندوستان میں انجمنِ صاحب الزمان (ع) کے زیر اہتمام محفل منعقد ہوئی، جس میں شدید سردی کے باوجود تحصیل تی سورو کے گوشہ و کنار سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید مبعث کی مناسبت سے تحصیل سورو لداخ ہندوستان میں انجمنِ صاحب الزمان (ع) کے زیر اہتمام محفل منعقد ہوئی، جس میں شدید سردی کے باوجود تحصیل تی سورو کے گوشہ و کنار سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

لداخ؛ انجمنِ صاحب الزمان (ع) کے تحت جشن بعثت النبی (ص) کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق، معراج عالم و عید مبعث رسول خدا حضرت محمد مصطفی ؐ کے سلسلے میں انجمنِ صاحب الزمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی جانب سے مرکزی جامع تے سورو میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس کا انتظام بسیج بقیت اللہ انجمنِ صاحب الزمان ٹنگول نے انجام کیا۔

صدر محفل انجمنِ صاحب الزمان کے سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام آغا سید محمد رضوی تے سورو تھے، اس موقع پر انجمنِ صاحب الزمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے وائس چیئرمین امور کاتب حجت الاسلام آغا سید جعفر رضوی، حجت الاسلام شیخ ہادی افقہی اور حجت الاسلام آغا سید حسین رضوی بھی موجود تھے۔

لداخ؛ انجمنِ صاحب الزمان (ع) کے تحت جشن بعثت النبی (ص) کا انعقاد

محفل کا آغاز تلاوت حدیث کساء سے ہوا، جس کے بعد نعت ومنقبت خوانوں نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

بعثت رسول خاتم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی مناسبت سے منعقدہ محفل سے حجت الاسلام آغا سید جعفر رضوی نے فلسفہ عید مبعث رسول خداؐ پر مفصل روشنی ڈالی۔

لداخ؛ انجمنِ صاحب الزمان (ع) کے تحت جشن بعثت النبی (ص) کا انعقاد

انجمنِ صاحب الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام آغا سید محمد رضوی نے اپنے صدارتی خطبے میں بھی یوم بعثت و معراج عالم پر روشنی ڈالی اور دعائے تعجیل فرج امام زمان ؑ کی اہمیت پر زور دیا اور عالم اسلام میں امن و امان بالخصوص مظلوم فلسطین اور اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .