۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مجمع روحانیون کرگل

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین شیخ موسیٰ صابری آئندہ دو سال کے لئے مجمع  روحانیون کرگل اور لہ  کے صدر منتخب ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع روحانیون کرگل اور لہ کی صدارت کیلئے انتخابات کا 14واں مرحلہ عید مبعث کی رات قم المقدسہ میں مدرسہ امام عسکری علیہ السلام میں انجام پایا۔

تفصیلات کے مطابق، الیکشن میں دو امیدوار حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد احمدی اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ موسیٰ صابری نے حصہ لیا۔

طلباء اور علماء کرام نے جوش و خروش سے ووٹنگ میں حصہ لیا، ووٹنگ صبح 10 بجے سے 8 بجے تک جاری رہی اور تقریباً 80 فیصد ووٹ کاسٹ کئے گئے۔

کرگل اور لہ علماء اسمبلی کے بورڈ آف سپروائزرز نے انتخابات کا احسن طریقے سے انتظام کیا، تاہم انتخابی نتائج کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین شیخ موسیٰ صابری آئندہ دو سال کے لئے مجمع روحانیون کرگل اور لہ کے صدر منتخب ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد حسن روحانی US 21:11 - 2024/02/09
    0 0
    صوت
  • محمد حسن روحانی US 21:11 - 2024/02/09
    0 0
    صوت