۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
کرگل 22 بہمن (1)

حوزہ/ انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی سالگرہ، سورو ویلی میں انجمن صاحب الزمان(عج) کرگل لداخ کے زیر اہتمام سانکوہ ارو تیسور میں بڑے ہی جوش و جذبے جوش وجذبے سے منائی گئی ، اس موقع پر 10فروری کو شام کو پورےویلی میں چراغاں کیاگیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی سالگرہ، سورو ویلی میں انجمن صاحب الزمان(عج) کرگل لداخ کے زیر اہتمام سانکوہ ارو تیسور میں بڑے ہی جوش و جذبے جوش وجذبے سے منائی گئی ، اس موقع پر 10فروری کو شام کو پورےویلی میں چراغاں کیاگیا ۔

اس سلسلے میں تیسور میں سب سےبڑا جلوس مختلف مقامات سے ہو تا ہوا آستانہ عالیہ کے احاطہ میں اختتام پذیر ہوا،جلوس کاانتظام بسیج بقیہ اللّٰہ انجمن صاحب الزمانؑ چسکور کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔

تصاویر : اس پروگرام کی تصویری جھلکیاں

اس پروگرام کی صدارت انجمن صاحب الزمان (ع) کے سرپرست اعلٰی آغا سید محمد رضوی نے کی،جلوس میں لوگوں کے علاوہ کرگل کی اہم شخصیات موجود تھیں۔

انجمن صاحب الزمان (ع) کے سرپرست اعلٰی آغا سید محمد رضوی نے اپنے خطاب میں کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا انقلاب ایک ایسا انقلاب ہے جو رہتی دنیا تک مظلوم کی حمایت کرتا رہے گا اور دشمن اسلام کی موت کا سبب بنے گا، انشاءاللہ یہ انقلاب امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور سے متصل ہو جائے گا۔

جلوس میں مرحوم حجت الاسلام والمسلمین آقای سید حیدر رضوی کے یہ اشعار گونچ پڑھے جا رہے تھے:

ای منبع ہدایت ۔ای ناصر ے شریعت اے والی ولایت ۔محبوب ما خمینیؒ

اس کے علاوہ امریکہ مردہ باد اور اسراءیل مردہ باد کے نعرے گونچ رہے تھے ، ارو آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .