۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی

حوزہ/ ادارۂ انجمنِ صاحب الزمان لداخ نے محسن ملّت علامہ شیخ محسن علی نجفی کے سانحۂ ارتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ انجمنِ صاحب الزمان(عج) لداخ نے محسن ملّت علامہ شیخ محسن علی نجفی کے سانحۂ ارتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

انجمنِ صاحب الزمان(عج) لداخ کے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ محسن ملت، ہزاروں شاگردان کے لئے شفیق استاد، مفسر قرآن حضرت علامہ محسن نجفی کے ارتحال کی خبر سن کر پورے بلتستان کے ساتھ خطہ لداخ کے مؤمنین بھی ان کے غم میں مغموم ہیں۔ آپ کی رحلت سے نہ صرف ملت جعفریہ، بلکہ ہر انسان ایک دلسوز قائد سے محروم ہوگیا ہے۔

غم کی اس گھڑی میں ادارۂ انجمنِ صاحب الزمان، بلتستان و لداخ کے مؤمنین اور مرحوم کے سوگوار خاندان کی خدمت میں تسلیت پیش کرتی ہے اور علامہ مرحوم کے بلندی درجات و سوگواران کےلئے صبر جمیل و اجر جزیل کےلئے دعا گو ہیں۔

آہ! ملت ایک اور شفیق قائد سے محروم ہوگئی

انجمنِ صاحب الزمان لداخ ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .