۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مولانا سید محمد ذکی حسن

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد ذکی حسن نے استاد الاساتذہ علامہ شیخ محسن نجفی قدس اللہ نفسہ الزكيۃ کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استاد جامعۃ الامام امیر المومنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس) حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد ذکی حسن نے استاد الاساتذہ علامہ شیخ محسن نجفی قدس اللہ نفسہ الزكيۃ کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون

مفسر قران، فقیہ اہل بیت علیہم السلام، معلم قران، مدافع اسلام، مروج علوم ال محمد علیہم السلام، کفیل ايتام ال رسول علیہم السلام، استاد الاساتذہ علامہ شیخ محسن نجفی قدس اللہ نفسہ الزكية کی رحلت ملت جعفریہ کے لیے عظیم نقصان ہے یہ فقدان " ثلم في الاسلام ثلمۃ لایسدها " شي كا حقیقی مصداق ہے۔

آپ کی 50 سال سے زائد خدمت حوزہ نے دنیائے شیعیت کو لا تعداد شاگرد دئے جو آج دنیا کے مختلف گوشوں میں خدمت دین و تبلیغ اسلام میں مصروف ہیں، آپ کی قرانی، فقہی، اصولی، عقائدی، تاریخی، فلسفی، اقتصادی ۔۔۔کتب آپ کے علوم آل محمد علیہم السلام میں تبحر اور وسیع النظری کی دلیل ہیں۔

آپ کی کتاب " الکوثر فی القران " دنیائے تفسیر کی بے مثل ویکتائے زمانہ کتاب ہے۔ " بلاغ القران" ترجمہ و حاشیہ کے میدان میں بے نظیر ہے ۔ " فلسفہ نماز"، " تلخیص المنطق "،" اسلامی فلسفہ اور مارکسزم "،" تدوین و تحفظ قران "، " شرح خطبہ حضرت زہرا علیہا السلام "، " تلخیص المعانی" وغیرہ اپنے اپنے موضوع کی شاہکار کتب ہیں ۔ اپ کی رحلت سے پورا عالم شیعیت سوگوار ہے۔

اس ناقابل جبران ارتحال پر مراجع کرام ، فقہائے عظام علماء ذوی الاحترام اور شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، رب کریم عالم ربانی کو جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور تمام پسماندگان ، شاگردان اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے آمین ثم آمین۔

سید محمد ذکی حسن
ممبئی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .