۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلسِ اعلیٰ کے رکن اور مدارسِ اہل بیت (ع) پاکستان کے سربراہ مفسر قرآن حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی کی وفات پر، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفترِ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلسِ اعلیٰ کے رکن اور مدارسِ اہل بیت علیہم السّلام پاکستان کے سربراہ مفسر قرآن حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی کی وفات پر حجت حق امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف، ملت جعفریہ پاکستان، مرحوم کے پسماندگان و شاگردان اور ان کے عزیز و اقارب کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

اللہ سبحانہ و تعالیٰ مرحوم کو شفاعت و جوار آل محمد علیہم السّلام میں جگہ نصیب فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .