۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
انجمنِ انقلابِ مہدی لداخ

حوزہ/ انجمنِ انقلابِ مہدی کرگل لداخ کے چیرمین سید محمد روح اللہ الموسوی نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ ملت، مفسر قرآن، استاد العلماء علامہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ انقلابِ مہدی کرگل لداخ کے چیرمین سید محمد روح اللہ الموسوی نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ ملت، مفسر قرآن، استاد العلماء علامہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم علامہ شیخ محسن علی نجفی پاکستان کے علاقے بلتستان میں پیدا ہوئے تھے اور ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد حوزہ علمیہ نجف اشرف میں مرحوم آیات عظام آیت اللہ بروجردی، آیت اللہ خوئی اور امام خمینی جیسے اساتذہ سے فقہ و اصول کی تعلیم حاصل کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ امت کے دلسوز، بلند پایہ مفکر، غریب پرور اور مایہ ناز دینی و علمی مرکز جامعۃ الکوثر سمیت سینکڑوں اداروں کے بانی تھے۔ ان کے انتقال سے یقیناً قوم ایک درد رکھنے والی عظیم علمی بابصیرت شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔

آخری میں انہوں نے مزید کہا کہ اس قومی سانحہ پر مراجع عظام، حوزہ ہائے علمیہ، ملت تشیع پاکستان ان کے فرزندان شیخ محمد اسحاق نجفی، شیخ انور علی نجفی، روح اللہ نجفی و دیگر بازمندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ قبلہ مرحوم علامہ نجفی صاحب کو غریق رحمت فرمائے اور بازمندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .