۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
آیت الله سید علی اکبر حائری + آیت الله شیخ محسن علی نجفی

حوزہ/ آیت اللہ محسن علی نجفی کی رحلت پر آیت اللہ سید علی اکبر حائری نے پاکستانی عوام کے نام تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رورٹ کے مطابق، آیت اللہ محسن علی نجفی کی رحلت پر آیت اللہ سید علی اکبر حائری نے نجف اشرف سے پاکستانی عوام کے نام تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

پاکستان کے برجستہ عالم دین اور مراجع کرم کے وکیل آیت اللہ محسن علی نجفی کے انتقال کی خبر موصول ہوئی جسے سن کر بہت افسوس ہوا۔

مرحوم نے اپنی پوری عمر اسلام اور لوگوں کی خدمت اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور تنازعات کو حل کرنے کے لئے وقف کر دی تھی، اور اس بابرکت عمر کو گزارنے کے بعد مرحوم کی روح خالق حقیقی سے جا ملی۔

اس عظیم مصیبت پر مرحوم کے اہل خانہ اور پاکستان کے مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہ الہی میں دعاگو ہوں کہ اللہ انہیں غریق رحمت کرے محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے، اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

ولا حول و لا قوة الا بالله العلی العظیم

۲۶ جمادی الاخر- ۱۴۴۵ ھ۔ق

دفتر آیت اللہ سید علی اکبر حسینی حائری

نجف اشرف

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .