۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
بشیر نجفی

حوزہ/ علامہ الشیخ محسن علی النجفی (قدہ) کی رحلت کی خبرموصول ہوئی،موصوف نےاپنی پوری زندگی علوم اہلبیت علیھم السلام اور مومنین کرام کی خدمت میں صرف کی خصوصا طلاب علوم دینیہ کی علمی درسگاہوں، اپنی تالیفات، نصیحتوں اور سرپرستی سے رہنمائی فرمائی ان کی یہ کاوشیں مستقبل میں بھی مشعل راہ کا کام کرتی رہینگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی دفتر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (نجف اشرف) سے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ الشیخ محسن علی النجفی (قدہ) کی وفات پر تعزیتی بیان جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ الذی لا یُحمدہ علی مکروہ سواہ والصلاۃ والسلام علی خیر البریة الرسول الاعظم محمد بن عبد اللہ و آله النجباء واللعنة علی اعدائھم اجمعین

قال اللہ سبحانه: إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ

نہایت افسوس واحساسِ غم وحزن کےعالم میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ الشیخ محسن علی النجفی(قدہ)

کی رحلت کی خبرموصول ہوئی،موصوف نےاپنی پوری زندگی علوم اہلبیت علیھم السلام اور مومنین کرام کی خدمت میں صرف کی خصوصا طلاب علوم دینیہ کی علمی درسگاہوں ، اپنی تالیفات ، نصیحتوں اور سرپرستی سے رہنمائی فرمائی ان کی یہ کاوشیں مستقبل میں بھی مشعل راہ کا کام کرتی رہینگی۔

بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہیں کہ رب کریم ان کی خدمات کوقبول فرمائےانہیں محمد وآل محمد علیھم السلام خصوصا حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی خصوصی شفاعت نصیب فرمائے اور ان کی تربیت سے فائدہ اٹھانے والے افراد ان کے لئے صدقہ جاریہ کی حیثیت رکھتے ہیں امید کرتے ہیں کہ مرحوم کے پسران ،شاگردان اور لواحقین انکے مشن کو جاری رکھیں گے تاکہ ان کے نیک اعمال کا صحیفہ قیامت تک کھلا رہے ۔

امام زمانہ عج ، ان کے اقرباء، جملہ پسماندگان، شاگردوں کے ساتھ ساتھ تمام شیعوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتےہیں۔

لا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم

آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کا علامہ الشیخ محسن علی النجفی (قدہ) کی رحلت پر تعزیتی پیغام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .