۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
پیام رهبری

حوزہ/ رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر علمائے کرام اور پاکستان کے دینی مدارس کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر علمائے کرام اور پاکستان کے دینی مدارس کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

مرحوم حجت‌الاسلام والمسلمین جناب حاج شیخ محسن علی نجفی طابَ ثَراہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

میں اس عظیم فقدان پر علمائے کرام، پاکستانی کے دینی مدارس، اہل خانہ اور تمام عقیدت مندوں خصوصاً بلتستان کے شیعوں کی خدمت میں تسلیت پیش کرتاہوں، بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرےاور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عنایت فرمائے۔

والسلام علیکم و رحمۃُ اللهِ و برکاتُہ

سیدعلی خامنہ‌ای

۲۸ جمادی الثانی ۱۴۴۵ھ-ق

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .