۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
پاکستانی قومی اسمبلی کے اسپیکر

حوزہ/ پاکستانی پارلیمانی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی پارلیمانی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ شیخ محسن نجفی کی دینی اور فلاحی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ شیخ محسن نجفی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تا دیر پُر نہیں ہو سکے گا اور ان کی کی دینی اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے علامہ شیخ محسن نجفی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا اور ان کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے خداوند کی جانب سے صبر جمیل کی آرزو بھی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .