۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا مصطفی علی خان

حوزہ/ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی رحلت پر ادیب الہندی سوسائٹی لکھنؤ کے صدر مولانا مصطفٰی علی خان نے بیان جاری کرتے ہوئے علامہ شیخ محسن نجفی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی رحلت پر ادیب الہندی سوسائٹی لکھنؤ کے صدر مولانا مصطفٰی علی خان نے بیان جاری کرتے ہوئے علامہ شیخ محسن نجفی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

ادیب الہندی سوسائٹی لکھنؤ کے صدر مولانا مصطفٰی علی خان کے تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یہ خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا کہ عالم ربانی مفسر قران کریم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن نجفی رحمۃ اللہ علیہ اس دنیا سے رحلت فرما گئے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

آپ بر صغیر کی ایک عظیم دینی، علمی اور قومی شخصیت تھے۔ آپ کی تمام‌ خدمات، خصوصاً دینی، علمی اور قومی خدمات آپ کے باقیات میں شامل ہیں۔ حوزہ علمیہ قم مقدس میں دوران تعلیم آپ سے کئی بار ملاقات ہوئی، طلاب سے شفقت و محبت سے ملنا آپ کا خاصہ تھا۔
ہم علامہ مرحوم کے پسماندگان، وابستگان، شاگردان خصوصاً سوگوار کنبہ خاص طور سے برادران محترم حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اسحاق نجفی اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ انور علی نجفی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ معبود میں علامہ مرحوم کے علو درجات اور پسماندگان کے کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتے ہیں۔
مومنین کرام سے ایک سورہ فاتحہ کی گزارش ہے
والسّلام

شریکِ غم؛ مصطفی علی خان ادیب الہندی
لکھنو،ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .